QR CodeQR Code

خورشید شاہ کے ریمانڈ میں توسیع، پیر کو صوبہ میں عام تعطیل ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا

14 Oct 2019 21:28

سکھر کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کا ایک دن کا ریمانڈ بڑھا دیا ہے، ریمانڈ میں اضافہ احتساب عدالت کے جج امیر علی مھیسر نے نیب کے پراسیکیوٹر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے ریمانڈ میں توسیع، پیر کو صوبہ میں عام تعطیل ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا، کل (منگل) پیش کیا جائے گا، عدالت نے ایک دن کا ریمانڈ بڑھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھر کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کا ایک دن کا ریمانڈ بڑھا دیا ہے، ریمانڈ میں اضافہ احتساب عدالت کے جج امیر علی مھیسر نے نیب کے پراسیکیوٹر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر کیا۔

درخواست میں نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کو آج عدالت کی جانب سے دیئے گئے ریمانڈ کے پورے ہونے پر پیش کرنا تھا، لیکن صوبے میں سندھ کے صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی (رح) کے سالانہ عرس پر عام تعطیل ہونے کی وجہ سے پیش نہیں کیا جاسکتا ہے، اس لئے ان کے ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کی جائے، جس پر عدالت نے ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے نیب کو خورشید شاہ کو کل 15 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 822018

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822018/خورشید-شاہ-کے-ریمانڈ-میں-توسیع-پیر-کو-صوبہ-عام-تعطیل-ہونے-کی-وجہ-سے-عدالت-پیش-نہیں-کیا-جاسکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org