QR CodeQR Code

کراچی سمیت ملک بھر میں مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگیا

14 Oct 2019 21:46

پچھلے ایک ماہ کے دوران متعدد لوگوں کو ٹی وی پروگرام میں سونا نکلنے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے اکاؤنٹس میں آنے کے پیغامات کے بعد اب عوام کے اوپر صحت احساس کارڈ اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں گھر نکلنے کے پیغامات کی یلغار ہوگئی ہے، ملک کے تمام سیلولر نیٹ ورک پر یہ پیغامات عوام کو موصول ہورہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت ملک بھر میں مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے، ٹی وی پروگرام، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، اکاؤنٹس کی معلومات کے بعد صحت احساس کارڈ اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں گھر نکلنے کے نام پر سادہ لوح انسانو ں کو بے وقوف بنانا شروع کردیا ہے۔ کراچی سمیت ملک بھر میں عوام کو بے وقوف بناکر پیسے بٹورنے والے گروپ اور نوسر بازوں نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے، پچھلے ایک ماہ کے دوران متعدد لوگوں کو ٹی وی پروگرام میں سونا نکلنے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے اکاؤنٹس میں آنے کے پیغامات کے بعد اب عوام کے اوپر صحت احساس کارڈ اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں گھر نکلنے کے پیغامات کی یلغار ہوگئی ہے، ملک کے تمام سیلولر نیٹ ورک پر یہ پیغامات عوام کو موصول ہورہے ہیں، جس میں صارفین کو 03084701945 نمبر دیا جارہا ہے جہاں کمپیوٹرائز طریقے سے معلومات حاصل کی جارہی جس سے سننے والا بے یقینی کا شکار ہوجاتا ہے۔

صارف کو تین چار دن بعد دوبارہ کمپیوٹرائز کال کرکے پیسے جمع کروائے جاتے ہیں، ساری معلومات کو میسج کے ذریعے دوبارہ صارف کو بھیجا جاتا ہے، کئی موبائل نیٹ ورک پر یہ میسج 03450491027 کے نمبر سے بھی بھیجے جارہے ہیں، جس میں صحت احساس کارڈ یا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے آنے کی اطلاع دی جارہی ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے کچھ سال پہلے سختی کی گئی تھی تو ایکشن نظر آیا تھا لیکن دو تین ماہ سے ایس ایم ایس کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیسوں والے ایس ایم ایس کا سلسلہ کراچی سے پشاور تک پر چھوٹے بڑے شہر میں جاری ہے، لیکن حکام کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 822020

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822020/کراچی-سمیت-ملک-بھر-میں-مافیا-ایک-بار-پھر-سرگرم-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org