QR CodeQR Code

نواز شریف نے مارشل لاء کی دھمکی کے باوجود راحیل شریف کو ایکسٹینشن دینے سے صاف انکار کردیا، انصار عباسی

14 Oct 2019 22:45

ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف سے اس خوف کا اظہار کیا گیا کہ پھر مارشل لا بھی لگ سکتا ہے تو میاں صاحب نے چھوٹ بھائی اور چوہدری نثار سے کہا کہ اگر ایسا ہے تو آپ دونوں میں سے کوئی وزیراعظم بن جائے، میں تو ایسا نہیں کر سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ معروف تجزیہ کار انصار عباسی نے اپنے کالم میں ذکر کیا ہے کہ میاں نواز شریف اپنی وزارتِ عظمیٰ کے دوران جب برطانیہ میں ہارٹ سرجری کے لیے گئے ہوئے تھے تو ایک موقع پر شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان اُن سے ایمرجنسی ملاقات کے لیے پہنچے۔ ذرائع کے مطابق موضوعِ بحث اُس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف تھے۔ شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان وزیراعظم سے درخواست کر رہے تھے کہ جنرل راحیل شریف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کر دیں ورنہ مارشل لا کا خطرہ ہے۔ شہباز اور نثار واقعی پریشان تھے لیکن نواز شریف جو اپنی ہارٹ سرجری کے بعد آرام کر رہے تھے، نے اُنہیں صاف صاف کہہ دیا کہ وہ کسی صورت ایکسٹینشن نہیں دیں گے۔  ذرائع کے مطابق جب نواز شریف سے اس خوف کا اظہار کیا گیا کہ پھر مارشل لا بھی لگ سکتا ہے تو اُنہوں نے دونوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی ہو، میں ایکسٹینشن نہیں دوں گا۔ جب دوسری طرف سے دوبارہ اصرار ہوا تو میاں صاحب نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو آپ دونوں میں سے کوئی وزیراعظم بن جائے، میں تو ایسا نہیں کر سکتا۔
 


خبر کا کوڈ: 822030

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822030/نواز-شریف-نے-مارشل-لاء-کی-دھمکی-کے-باوجود-راحیل-کو-ایکسٹینشن-دینے-سے-صاف-انکار-کردیا-انصار-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org