0
Monday 14 Oct 2019 23:20
گوادر پورٹ پر کارگو شپ ہینڈلنگ کی تیاریاں مکمل

تجارت کیلئے ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات اور مراعات دینگے، سینیٹر کہدہ بابر بلوچ

تجارت کیلئے ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات اور مراعات دینگے، سینیٹر کہدہ بابر بلوچ
اسلام ٹائمز۔ گوادر پورٹ پر کارگو شپ ہینڈلنگ اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ سینیٹ کی سب قائمہ کمیٹی برائے میری ٹائم افیئر کا اجلاس گوادر میں کنوینئر سینیٹر کہدہ بابر بلوچ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں گوادر پورٹ اتھارٹی، چینی کمپنی کوپک کے چیئرمین، چیف کلیکٹر کسٹم، ایف بی آر اور  فائنانس اینڈ ڈیویلپمنٹ کے حکام شریک ہوئے۔ سینیٹر کہدہ بابر بلوچ نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ گوادر پورٹ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اگلے چند دنوں میں شروع ہو جائیگی، تجارت کیلئے ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات اور مراعات دیں گے، گوادر پورٹ پر امپورٹ اور ایکسپورٹ کیلئے تمام سہولیات موجود ہیں۔ کنوینئر قائمہ کمیٹی نے کہا کہ پورٹ فری زون کے 2003 ایکڑز ایریا پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے، رواں سال کے آخر تک فری زون کے ترقیاتی کام تکمیل کو پہنچ جائیں گے۔ سینیٹر کہدہ بابر نے کسٹم حکام، جی پی اے اور پی ٹی اے حکام کو  پورٹ آپریشن سوفٹ ویئر سسٹم اور فائبر آپٹک کے کام کو 2 ہفتوں میں مکمل کرنے کی ہدایات بھی دیں۔
 
خبر کا کوڈ : 822040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش