0
Tuesday 15 Oct 2019 06:18

فیصل شاہین کا جج ارشد ملک اور لیگی کارکن ناصربٹ کی ویڈیو بنانے کا اعتراف

فیصل شاہین کا جج ارشد ملک اور لیگی کارکن ناصربٹ کی ویڈیو بنانے کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ جج وڈیو اسکینڈل کیس کے ملزم فیصل شاہین نے اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک اور لیگی کارکن ناصربٹ کی ویڈیو بنانے کا اعتراف کرلیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے جج وڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران  2 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم حمزہ بٹ کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کی جبکہ ملزم فیصل شاہین کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوانے کا حکم دیا۔ ملزم فیصل شاہین کا مجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کیا گیا بیان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جس میں انہوں نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک اور ناصربٹ کی ویڈیو بنانے کا اعتراف کیا۔ مجسٹریٹ کے سامنے بیان میں فیصل شاہین کا کہنا تھا کہ جج ارشد ملک اور ناصربٹ کی ملاقات میں ویڈیو میں نے بنائی، ویڈیو بنانے میں ناصربٹ کے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل میں نامزد تین ملزمان کو بری کیا تھا جن میں ناصر جنجوعہ، خرم یوسف اور غلام جیلانی شامل ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 822047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش