0
Tuesday 15 Oct 2019 18:35

بھارت یاد رکھے اس کے پاس رافیل ہیں تو ہمارے پاس ابابیل ہیں، آصف جلالی

بھارت یاد رکھے اس کے پاس رافیل ہیں تو ہمارے پاس ابابیل ہیں، آصف جلالی
اسلام ٹائمز۔ تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ بھارت یاد رکھے اگر اس کے پاس رافیل ہیں تو ہمارے پاس ابابیل ہیں، مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے والے آزادی مارچ کا فائدہ مظلوم کشمیری مسلمانوں کی بجائے بھارت کو ہو رہا ہے۔ میڈیا مشکوک آزادی مارچ کی کوریج کی بجائے آزادی کشمیر کے کاز کو کوریج دے۔ مقبوضہ کشمیر سے نظریں چراتی عالمی برادری کی جتنی مذمت کی جائے تھوڑی ہے۔ بھارتی مظالم میں پسنے والے کشمیریوں کی حمایت میں ملک میں پائے جانیوالے نہایت تند و تیز جذبات کو ٹھنڈا کرنے میں اپوزیشن آزادی مارچ کے ذریعے حکومت کا ساتھ دے رہی ہے۔ اسلام آباد میں اپوزیشن اور حکومت آپس میں زور آزمائی کرنے کی بجائے سرینگر کا رخ کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران مانیں یا نہ مانیں ان کی گو مگو پالیسی کا فائدہ بھی بھارت کو ہو رہا ہے ملک میں یہ تاثر تیزی سے بڑھ رہا ہے، کہ حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر سے نظریں چرا رہی ہے، حکومت عالمی برادری اور عالمی میڈیا سے روزانہ کشمیریوں کی حمایت کا وہ مطالبہ کرتی ہے جس مطالبہ کو پورا کرنے سے حکومت خود گریزاں نظر آ رہی ہے۔ المیہ یہ ہے کہ آج اگر مسئلہ کشمیر کے بارے عالمی میڈیا کو کاروباری سوچ نے یرغمال بنا رکھا ہے، تو پاکستانی میڈیا نے بھی کشمیر کاز سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ کرفیو زدہ کشمیری اس لئے بھی پریشان ہیں کہ انہیں پتہ نہیں چل رہا کہ ان کا حامی کون ہے اور ان کا مخالف کون ہے؟ کشمیر کی آزادی کیلئے جہاد ناگزیر ہے۔ آزاد کشمیر اور بلوچستان کو بھارت کی بری نظر سے بچانے کیلئے مقبوضہ کشمیر کو بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنانا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 822054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش