QR CodeQR Code

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

یمن پر جارح سعودی اتحاد کے دسیوں ہوائی حملے

16 Oct 2019 23:28

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جارح سعودی اتحاد نے یمن کے متعدد شمالی علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے جبکہ سب سے زیادہ حملے صعدہ میں میں کئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی نیوز چینل "المسیرہ" کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن پر دسیوں ہوائی حملے کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جارح سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی شہروں پر 30 سے زیادہ ہوائی حملہ کئے گئے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جارح سعودی اتحاد نے یمن کے متعدد شمالی علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے جبکہ سب سے زیادہ حملے صعدہ میں میں کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جارح ملک سعودی عرب اور اسکے اتحادی حسب سابق یمن کا محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور انسانی امداد و بنیادی ضرورت کے سامان سمیت کسی قسم کا سامان یمن میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا۔


خبر کا کوڈ: 822059

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822059/یمن-پر-جارح-سعودی-اتحاد-کے-دسیوں-ہوائی-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org