0
Wednesday 16 Oct 2019 23:23

جنگی قیدیوں کی آزادی کیلئے سوڈان کے انقلابیوں کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، یمن

جنگی قیدیوں کی آزادی کیلئے سوڈان کے انقلابیوں کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، یمن
اسلام ٹائمز۔ یمنی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے جارح ملک سعودی عرب کیطرف سے یمن پر حملے میں یمنی فورسز کیطرف سے گرفتار کئے جانے والے سوڈانی فوجیوں کی رہائی کیلئے سوڈانی انقلابیوں کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یمنی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ یہ بات ہماری توقع کے مطابق تھی کہ سوڈانی عوام اپنے ہم وطنوں کے دفاع کی خاطر اقدام اٹھائیں لیکن جو بات ہماری توقعات کے خلاف ہے وہ یمن کیخلاف سعودی جارحیت میں شامل ہو کر سوڈانی فوجیوں کی گرفتاری ہے جبکہ سوڈانی انقلابی گروہوں کیطرف سے ایسے افراد کو قید و بند کی صعوبتیں اٹھانے اور اپنی جان کی بازی لگانے میں اپنے حال پر چھوڑ دینا درست نہیں البتہ ہم سوڈانی انقلابیوں کیساتھ مذاکرات کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

واضح رہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں جارح سعودی اتحاد میں سوڈان بھی شامل ہے اگرچہ سوڈانی حکومت نے اس جنگ میں شامل اپنے فوجیوں کی تعداد کا اعلان نہیں کیا اور کہا ہے کہ وہ عنقریب اپنے 6 ہزار فوجی یمن کیخلاف سعودی عرب بھیجے گا، اسی طرح سوڈان پر حاکم پارٹی کے سربراہ عبدالفتاح البرھان نے قومی ٹی وی پر یہ اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد اور متحدہ عرب امارات کیساتھ ہونیوالی انکی مفاہمت کی بناء پر یمن کی مزید افواج سعودی عرب کیطرف سے جنگ لڑنے کیلئے یمن بھیجی جائینگی۔
خبر کا کوڈ : 822065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش