QR CodeQR Code

کشمیر کے بعد مودی کی نظریں ناگالینڈ پر ہیں، ازاک موویہ

15 Oct 2019 11:50

ازاک موویہ نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی حکومت کے اقدامات غداری کے سوا کچھ نہیں ہیں اور کشمیر مسلم اکثریتی علاقے کو بھارت کے قبضے میں لینا خود ایک غداری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ریاست ناگالینڈ کے علیحدگی پسند لیڈر نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی ریاست ناگالینڈ کے علیحدگی پسند رہنما ازاک موویہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سلب کرنے والا بھارتی اقدام نا قابل وبول ہے اور کشمیر کا ماضی دیکھتے ہوئے یہ اقدام کشمیری عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کا خاتمہ کشیر کی حیثیت کے خلاف کیا گیا ہے جسے ہم مسترد کرنے ہیں۔ ازاک موویہ نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی حکومت کے اقدامات غداری کے سوا کچھ نہیں ہیں اور کشمیر مسلم اکثریتی علاقے کو بھارت کے قبضے میں لینا خود ایک غداری ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مودی حکومت کی نظریں اب ناگالینڈ پر ہیں کہ وہ بھی بھارت کے زیر انتظام آجائے، جو  کبھی ممکن نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالم، شمال مشرقی انڈیا کی سب سے بڑی علیحدگی پسند تنظیم ہے، جس کے تقریباً پندرہ ہزار اراکین گذشتہ چار عشروں سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 822087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822087/کشمیر-کے-بعد-مودی-کی-نظریں-ناگالینڈ-پر-ہیں-ازاک-موویہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org