0
Tuesday 15 Oct 2019 11:54

بھارت نہ کبھی ہندو راشٹر تھا نہ کبھی ہوگا، اسد الدین اویسی

بھارت نہ کبھی ہندو راشٹر تھا نہ کبھی ہوگا، اسد الدین اویسی
اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کے اس تبصرہ پر ٹوئٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’ہندوستان ہندو راشٹر‘‘ ہے۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ بھاگوت ہندوستان کو ہندو نام دیکر میری تاریخ نہیں مٹا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موہن بھاگوت ہماری تہذیب، عقائد، علاقہ اور ذاتی شناخت سبھی ہندو مذہب سے منسلک نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نہ کبھی ہندو راشٹر تھا، نہ ہے اور نہ کبھی ہوگا۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں آر ایس ایس نے کہا کہ آر ایس ایس اپنے اس نظریہ پر قائم ہے کہ ہندوستان ایک ہندو راشٹر ہے۔ ناگپور کے ریشمی باغ میں آر ایس ایس کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ قوم کی شان کے لئے کام کررہے تمما ہندوستانی ہندو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اپنی قوم کی شناخت کے بارے میں، ہم سب کی شناخت کے بارے میں، ہمارے ملک کے مزاج کی پہچان کے بارے میں واضح نظریہ اور اعلان ہے، وہ پوری طرح قائم ہے، کہ ہندوستان ہندو راشٹر ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 822090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش