0
Tuesday 15 Oct 2019 11:55

عصر حاضر میں کشمیری انٹرنیٹ کی سہولیات سے محروم

عصر حاضر میں کشمیری انٹرنیٹ کی سہولیات سے محروم
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر دنیا میں واحد خطہ ہے جہاں پر لوگوں کو انٹرنیٹ کی سہولیات سے محروم رکھا جاتا ہے، جبکہ اس سائنسی دور اور جدید زمانے میں آبادی کے بڑے حصے کو اس سہولیات سے محروم رکھ کر دنیا سے کٹ کر رکھ دیا جاتا ہے۔ وادی کشمیر میں گزشتہ 70 دنوں سے موبائل سروس اور انٹرنیٹ کی سہولیات بدستور معطل ہے۔ جس کی وجہ سے مختلف تعلیمی اداروں میں کئی کورسوں کے لئے طالب علم داخلہ لینے سے بھی محروم ہیں جبکہ کئی نامور تعلیمی اداروں نے کشمیر کے طلبہ کا امتحان ملتوی کردیا ہے۔ انٹرنیٹ کی مسلسل معطلی کے نتیجے میں سینکڑوں طال علم اس سال مختلف کورسوں کے لئے مختلف تعلیمی اداروں میں داخلہ نہیں لے پائے۔ حکومت نے اگرچہ پوسٹ پیڈ موبائل سروس چالو کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن پری پیڈ موبائل سروس اور انٹرنیٹ سہولیات کی بحال کی کوئی خبر نہیں ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 822091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش