0
Tuesday 15 Oct 2019 12:41

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں، دفتر خارجہ

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے کہا ہے کہ مسلح افواج اور عوام مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام مادر وطن کادفاع کرنا جانتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کا پاکستان کی سالمیت سے متعلق بیان اشتعال انگیز اور بی جے پی حکومت کے ذہن کی عکاسی کرتا ہے، ان کا بیان انتہا پسندی اور طاقت کے نشے میں چور سوچ کی عکاسی کرتا ہے، بھارتی وزیر دفاع ایک خود مختار ریاست کو توڑنے کی دھمکیاں دیتا ہے، پاکستان راج ناتھ سنگھ کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں، دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 822133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش