QR CodeQR Code

بلاول مولانا کے دھرنے سے ڈرے ہوئے ہیں

مولانا فضل الرحمان کو فیس سیونگ دی جا سکتی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد میں کوئی خوف و ہراس نہیں ہے

15 Oct 2019 12:53

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا معاملہ ٹھیک ہو جائے گا، وہ اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے راستہ مانگ رہے ہیں، ہو سکتا ہے درمیانی راستہ نکل آئے، انہیں فیس سیونگ دی جا سکتی ہے، اس سلسلے میں فضل الرحمان کو کشمیر پر ریلی نکالنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، ہماری غلطی ہے کہ ہم نے انہیں بہت زیادہ لفٹ کرائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کا معاملہ ٹھیک ہو جائے گا اور ہماری غلطی ہے کہ ہم نے انہیں بہت زیادہ لفٹ کرائی ہے۔ ننکانہ صاحب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد میں سب اچھا ہے، کوئی خوف و ہراس نہیں، اسلام آباد میں دھرنے کی کوئی گنجائش نہیں، مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے لیے انتظامات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا معاملہ ٹھیک ہو جائے گا، وہ اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے راستہ مانگ رہے ہیں، ہو سکتا ہے درمیانی راستہ نکل آئے، انہیں فیس سیونگ دی جا سکتی ہے، اس سلسلے میں فضل الرحمان کو کشمیر پر ریلی نکالنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، ہماری غلطی ہے کہ ہم نے انہیں بہت زیادہ لفٹ کرائی ہے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے ڈرے ہوئے ہیں، انہوں نے اپنی تحریک شروع کر دی ہے، شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف نظر آ رہے ہیں، ان سے کہا ہے وکٹ کے ایک طرف کھیلیں۔


خبر کا کوڈ: 822136

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822136/مولانا-فضل-الرحمان-کو-فیس-سیونگ-دی-جا-سکتی-ہے-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org