0
Tuesday 15 Oct 2019 13:43

اپنی فورس بنانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، شوکت یوسفزئی

اپنی فورس بنانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے خاکی وردی کا استعمال کیا اور اپنی فورس بنائی تو اس کے خلاف قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 256 کے تحت کسی کو فورس بنانے کی اجازت نہیں، اگر کوئی پرامن طریقے سے احتجاج کرنا چاہتا ہے تو اسے نہیں روکے گی لیکن کوئی انتشار کی سیاست کرنا چاہتا ہے، خاکی وردی پہن کر اپنی فورس بنا لیکر نکلے گا اور بچوں کو ڈھال بنانے کی کوشش کرے گا تو پھر قانون حرکت میں آئے گا۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کرنا چاہتے ہیں وہ کیسی آزادی چاہتے ہیں، آزادی تو 14 اگست 1947 کو مل چکی ہے، اپوزیشن احتساب سے بچنے کی کوشش کررہی ہے لیکن یہ سن لیں احتساب کا سلسلہ روکنے والا نہیں، احتجاج کرنے والے شکست خوردہ عناصر ہیں، مولانا فضل الرحمان کو ووٹ عوام نے نہیں دیا اور احتجاج حکومت کے خلاف کررہے ہیں، ہم جب سمجھے کہ عوام چاہتی ہے کہ حکومت مستعفی ہو ہم اسی روز مستعفی ہوجائیں گے، اپوزیشن جو حلقہ کھلوانا چاہتی ہے ہم وہ حلقہ کھولنے کے لئے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 822149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش