0
Tuesday 15 Oct 2019 14:14

مردہ بچے کیلئے کھودی گئی قبر سے زندہ بچی برآمد

مردہ بچے کیلئے کھودی گئی قبر سے زندہ بچی برآمد
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں ایک مردہ بچے کو دفنانے کے لیے کھودی جانے والی قبر سے کپڑوں میں لپٹی ایک نوزائیدہ زندہ بچی ملی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک جوڑے کے یہاں مردہ بچے کی پیدائش ہوئی۔ بچے کو دفنانے کے لیے مقامی قبرستان میں قبر کھودی جارہی تھی لیکن دو فٹ کھدائی کے بعد اُس وقت سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں جب وہاں ایک نوزائیدہ بچی کو دیکھا گیا۔ قبر کے اندر موجود بچی کپڑے میں لپٹی ہوئی تھی اور سانس لے رہی تھی، اُسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں سینے کے انفیکشن کی تشخیص ہوئی۔ بچی کا علاج جاری ہے۔ قبل از وقت پیدائش کے باعث بچی زندہ بچ گئی کیوں کہ ایسے بچوں کو کم آکسیجن اور درجہ حرات کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بچی کے والدین کون ہیں اور کون بچی کو دفنا کر چلا گیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں لڑکیوں کی پیدائش کو برا سمجھا جاتا ہے اور نوزائیدہ بچیوں کو پھینک دینے کے واقعات عام ہیں۔
خبر کا کوڈ : 822156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش