0
Tuesday 15 Oct 2019 14:16

آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں خورشید شاہ مزید 6 روز کیلئے نیب کے حوالے

آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں خورشید شاہ مزید 6 روز کیلئے نیب کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں خورشید شاہ کو مزید 6 روز کے لئے نیب کی تحویل میں دے دیا۔ سکھر کی احتساب عدالت میں پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر نوید قمر، فرحت اللہ بابر، مولا بخش چانڈیو، امتیاز شیخ، منظور وسان، نفیسہ شاہ اور اویس قادر شاہ بھی موجود تھے۔ نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ کہ خورشید شاہ کے 3 بینک اکاؤنٹ مل گئے ہیں جس میں 28 کروڑ روپے ہیں، خورشید شاہ سے پوچھا کہ آمدن کے ذرائع بتائیں تو کہتے ہیں خاندان سے پوچھ لو، خورشید شاہ عوامی شخصیت ہیں ان کو جواب دینا ہوگا۔ مزید تفتیش کے لئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کی جائے۔ جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر میں آپ کو پورے 90 دن کا بھی ریمانڈ دے دوں تو آپ آخر میں پھر بھی صرف الزامات کی فہرست لائیں گے۔ احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کردی اور نیب کو حکم دیا کہ ملزم کو 21 اکتوبر کو دوبارہ پیش کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 822157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب