QR CodeQR Code

آصف زرداری، فریال تالپر اور خورشید شاہ کے ساتھ انتقامی رویہ ناقابل قبول ہے، مولا بخش چانڈیو

15 Oct 2019 14:22

سکھر میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ ہم پاکستان کو چلانا چاہتے ہیں، ہم اس ملک کی سالمیت چاہتے ہیں، آپ لوگ تو معصوم خواتین تک کو نہیں بخشتے یہاں تک کہ بے نظیر بھٹو کا خون بہایا گیا، عوام خود ہی فیصلہ کرے کہ وہ بہادر اور نڈر نوجوان لیڈر بلاول بھٹو کا ساتھ دیگی یا ایک سلیکٹڈ کا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہم احتساب سے نہیں گھبراتے اور نہ ڈرتے ہیں، ہم ہمیشہ انصاف کے لئے پیش پیش رہتے ہیں، خورشید شاہ ایک نیک انسان ہیں، اگر خورشید شاہ ڈرتے یا مجرم ہوتے تو پہلے ہی ضمانت کراتے، مگر نہیں انہوں نے خود کو انصاف کے لئے پیش کیا۔، آصف علی زرداری، فریال تالپر اور خورشید شاہ کے ساتھ انتقامی رویہ ہے جوکہ ناقابل قبول ہے، اس طرح کا انتقامی رویہ ہمیں ٹھنڈا نہیں بلکہ بھڑکا رہا ہے۔ سکھر میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہم پاکستان کو چلانا چاہتے ہیں، ہم اس ملک کی سالمیت چاہتے ہیں، آپ لوگ تو معصوم خواتین تک کو نہیں بخشتے یہاں تک کہ بے نظیر بھٹو کا خون بہایا گیا، عوام خود ہی فیصلہ کرے کہ وہ بہادر اور نڈر نوجوان لیڈر بلاول بھٹو کا ساتھ دیگی یا ایک سلیکٹڈ کا۔


خبر کا کوڈ: 822159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822159/آصف-زرداری-فریال-تالپر-اور-خورشید-شاہ-کے-ساتھ-انتقامی-رویہ-ناقابل-قبول-ہے-مولا-بخش-چانڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org