QR CodeQR Code

دنیا مودی کو گجرات کے قاتل کے نام سے جانتی ہے، رحمان ملک

15 Oct 2019 14:54

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں مودی کے مظالم کا نوٹس لے، بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرائے، مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خور و نوش کی شدید قلت ہے، بین الاقوامی برادری کی کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموشی تکلیف دہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ دنیا مودی کو گجرات کے قاتل کے نام سے جانتی ہے، بھارتی افواج کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کر رہی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں مودی کے مظالم کا نوٹس لے، بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرائے، مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خور و نوش کی شدید قلت ہے۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بوڑھوں، بچوں اور بیماروں کو کشمیر میں ادویات تک میسر نہیں جبکہ بین الاقوامی برادری کی کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموشی تکلیف دہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 822172

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822172/دنیا-مودی-کو-گجرات-کے-قاتل-نام-سے-جانتی-ہے-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org