QR CodeQR Code

اے این پی کا مارچ کے پہلے مرحلے میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

15 Oct 2019 15:52

پہلے مرحلہ میں صوبائی حکومت کیطرف سے سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف اے این پی مرکزی قائد کی قیادت میں پورے صوبے کو بند کریگی، اگر اے این پی قائدین کو گرفتار کیا گیا تو پھر اے این پی کے پلان بی پر عمل درآمد ہوگا، جبکہ پارٹی کی کمان سیکنڈ لیڈرشپ کے ہاتھوں میں چلی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی نے جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کے پہلے مرحلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دوسرے مرحلے میں دو مختلف طریقوں سے اے این پی مارچ کا حصہ بنے گی۔ پہلے مرحلہ میں صوبائی حکومت کی طرف سے سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف اے این پی مرکزی قائد کی قیادت میں پورے صوبے کو بند کریگی، اگر اے این پی قائدین کو گرفتار کیا گیا تو پھر اے این پی کے پلان بی پر عمل درآمد ہوگا، جبکہ پارٹی کی کمان سیکنڈ لیڈرشپ کے ہاتھوں میں چلی جائے گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اے این پی کیلئے مارچ میں شمولیت کا دوسرا مرحلہ یہ ہوگا کہ اگر جے یو آئی (ف) کے رہنما اور کارکن آزادی مارچ کیلئے اسلام آباد پہنچ جاتے ہیں تو پھر اے این پی کارکنان اسفندیار ولی خان کی قیادت میں مارچ کا حصہ بننے کیلئے اسلام آباد جائیں گے اور یہ فیصلہ اسلام آباد ہی میں سیاسی قائدین اور رہبر کمیٹی کریگی کہ اے این پی کارکنان کتنے وقت کیلئے مارچ کا حصہ ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 822189

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822189/اے-این-پی-کا-مارچ-کے-پہلے-مرحلے-میں-شرکت-نہ-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org