QR CodeQR Code

والد کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی، بلاول

زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد

15 Oct 2019 16:36

سلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آصف علی زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ عدالت کے پاس اسپتال کو سب جیل قرار دینے کا اختیار نہیں ہے، ملزم کو متعلقہ پلیٹ فارم سے رجوع کرنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔  احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آصف علی زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ عدالت کے پاس اسپتال کو سب جیل قرار دینے کا اختیار نہیں ہے، ملزم کو متعلقہ پلیٹ فارم سے رجوع کرنا چاہیے، جیل حکام ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے اسپتال کو سب جیل قرار دے سکتے ہیں، عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں۔ درخواست مسترد ہونے پہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سرکاری ڈاکٹروں نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق متعدد رپورٹس دیں، جن میں آصف زرداری کو جیل میں طبی سہولیات اور اسپتال منتقل کرنے کی سفارشات موجود ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی فرد جرم کے بغیر قید آصف زرداری طبی سہولیات کے منتظر ہیں، آصف زرداری کو فریج تک مہیا نہیں کیا گیا تاکہ وہ اپنی انسولین اور دیگردوائیں رکھ سکیں، آصف زرداری کو طبی سہولیات نہ دے کر بنیادی انسانی حق سے محروم کیا جارہا ہے۔ ریاست میرے والد کی صحت کو پارٹی پر دباؤ بڑھانے کے لیےاستعمال کر رہی ہے، اوچھے حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود اصول اور جمہوری جدوجہد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، میرے والد کو کچھ ہوا تو میں اس حکومت کو ذمہ دار سمجھوں گا۔


خبر کا کوڈ: 822194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822194/زرداری-کو-جیل-سے-اسپتال-منتقل-کرنے-کی-درخواست-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org