0
Tuesday 15 Oct 2019 17:54

پاراچنار، ٹوپکی کے مقام پر ذاتی دشمنی کے شاخسانے میں 2 افراد قتل

سانحے کو فرقہ ورانہ رنگ دیتے ہوئے صدہ میں احتجاج، متعدد گاڑی نذر آتش
پاراچنار، ٹوپکی کے مقام پر ذاتی دشمنی کے شاخسانے میں 2 افراد قتل
اسلام ٹائمز۔ چند سال قبل بغدے کی دو لڑکیوں کے اغواء میں ملوث باپ بیٹے کو صدہ سے سات کلومیٹر دور ٹوپکی کے مقام پر روک کر نامعلوم افراد نے نشانہ بنا کر قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق باپ بیٹا مذکورہ الزام کے حوالے سے پاراچنار میں واقع عدالت میں پیشی کے لئے آئے تھے، کہ ٹوپکی کے مقام پر نامعلوم افراد نے گاڑی روک کر انہیں قتل کردیا، تاہم چند شرپسندوں نے اسے فرقہ ورانہ رنگ دیتے ہوئے صدہ میں عام مسافر گاڑیوں کو روک کر جلا دیا۔ یہ بھی ایک اطلاع ہے کہ مسافروں کو بھی نقصان پہنچا ہے، اور یہ کہ کئی مسافر ابھی تک محصور ہیں۔ خیال رہے کہ پختون قوم ذاتی دشمنی میں اپنے بھائی کو بھی نہیں بخشتے۔ دیگر ذرائع کے مطابق ضلع کرم میں ذاتی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے، مشتعل ہجوم نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاجاً مین شاہراہ بند کردی اور متعدد گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیا فورسز کے دستے صدہ بازار پہنچ گئے۔

ڈی پی او ضلع کرم رحیم شاہ کے مطابق صدہ کے قریب ذاتی دشمنی کی بنا پر ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس میں لوئر کرم منڈہ سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید اور اس کے والد فضل رحیم جان بحق ہوگئے، عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد مشتعل ہجوم نے لاشیں صدہ بازار میں سڑک پر رکھ احتجاجاً شاہراہ آمد و رفت کیلئے بند کردی اور متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ 73 بریگیڈ کے کمانڈر نجف عباس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی ہے اور فورسز کے دستے صدہ بازار پہنچ گئے ہیں قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی ہے اسے غلط رنگ نہ دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 822207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش