0
Tuesday 15 Oct 2019 18:47

گلگت بلتستان کے 34 سرکاری افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقی

گلگت بلتستان کے 34 سرکاری افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقی
 اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں 34 سرکاری افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی۔ محکمہ سروسز سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کی منظوری سے سیکرٹری سروسز ظفر وقار تاج کو گریڈ 19سے گریڈ 20، سیکرٹری تعلیم اختر حسین رضوی کو گریڈ 19 سے 20 اور سیکرٹری ورکس خادم حسین سلیم کو گریڈ 19 سے 20 میں ترقی دیدی گئی ہے۔ وزیراعلٰی نے سیکرٹری قانون کی آسامی کو بھی گریڈ 19 سے 20 میں اپ گریڈ کرنے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں، محکمہ صحت کے ڈاکٹر رشید احمد کو گریڈ 19 سے 20، ڈاکٹر خواجہ خان کو گریڈ 19 سے 20، ڈاکٹر محمد اقبال کو گریڈ 19 سے 20، ڈاکٹر ممتاز احمد کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقی مل گئی جبکہ محکمہ تعلیم کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کمال نور کو  گریڈ 19 سے 20، سید حسین شاہ اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18 سے 19، اسلم ندیم اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ 18 سے 19، اسسٹنٹ پروفیسر عبداللہ خان کو گریڈ 18 سے 19، اسسٹنٹ پروفیسر محمد عسکری کو گریڈ 18 سے 19، اسسٹنٹ پروفیسر اویس احمد کو گریڈ 18 سے 19، محمد انور ناصر اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18 سے 19، میں ترقی مل گئی۔

کریم بخش اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18 سے 19، علی رضا اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18 سے 19، محمد حسن اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18 سے 19، عبد الاول اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18 سے 19، شاہ رئیس خان اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18 سے 19، ناہیدہ کریم اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18 سے 19، لال بیگم اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18 سے 19، شاہدہ بیگم اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ 18 سے 19، نیلوفر خان اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18 سے 19، شیر عباس لیکچرار کو گریڈ 17 سے 18، نجم الدین لیکچرار کو گریڈ 17 سے 18، سنبل خان لیکچرار کو گریڈ 17 سے 18، لیکچرار محمد رفیع کو  گریڈ 17 سے 18، شوبان لیکچرر کو  گریڈ 17 سے 18، ارشاد حسین لیکچرار کو  گریڈ 17 سے 18، فضل کریم لیکچرار کو  گریڈ 17 سے 18، محمد اقبال لیکچرار کو  گریڈ 17 سے 18، صلاح الدین لیکچرار کو  گریڈ 17 سے 18، اشتیاق احمد لیکچرار کو گریڈ 17 سے 18، محمد حسن لیکچرار کو گریڈ 17 سے 18 میں ترقی دے دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 822214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش