QR CodeQR Code

انشورنس کمپنیاں اپنے سسٹم کو فوری طور پر ٹھیک کریں، چیئرمین ایف بی آر

15 Oct 2019 19:22

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے سید شبر زیدی نے کہا کہ انشورنس کمپنیوں کے فیس اور دیگر امور کے معاملات مناسب نہیں ہیں، ایف بی آر کے مشاہدے میں ان مسائل کی نشاندہی ہوئی ہے، ایسی انشورنس کمپنیاں اپنے امور کو بر وقت ٹھیک کرلیں۔


اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین سید شبر زیدی نے کہا ہے کہ بعض انشورنس کمپنیاں افغان ٹرانزٹ کی مصنوعات کی گارنٹیز کے لئے درست کام نہیں کر رہی ہیں، کمپنیاں اپنے سسٹم کو فوری ٹھیک کریں۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں انشورنس گارنٹیز کے سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ انشورنس کمپنیوں کا اس مد میں فیس اور دیگر امور کے معاملات مناسب نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے مشاہدے میں ان مسائل کی نشان دہی ہوئی ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ایسی انشورنس کمپنیاں اپنے امور کو بر وقت ٹھیک کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض انشورنس کمپنیاں گارنٹیوں کے سلسلے میں ضروری شرائط اور فیس کے لئے طے شدہ ضابطے پر صحیح طریقے سے عمل نہیں کر رہی ہیں، جس پر انہیں متنبہ کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 822225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822225/انشورنس-کمپنیاں-اپنے-سسٹم-کو-فوری-طور-پر-ٹھیک-کریں-چیئرمین-ایف-بی-آر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org