0
Tuesday 15 Oct 2019 19:27

پاک ایران کشیدگی ختم کروانے میں عمران خان کا کردار لائق تحسین ہے، معصوم نقوی

پاک ایران کشیدگی ختم کروانے میں عمران خان کا کردار لائق تحسین ہے، معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی اور دوستی کیلئے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات سے پاکستان کے عالمی سطح پر سیاسی قد کاٹھ میں اضافہ ہوگا جبکہ دونوں مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہونے سے امت مسلمہ کے مسائل بھی حل ہوں گے۔ لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی سے منفی قوتوں نے سر اُٹھا لیا تھا اور سعودی عرب کا جھکاو اور انحصار بھی امریکہ کی طرف سے بڑھ گیا تھا جبکہ دوسری طرف یمن میں ہونیوالی خانہ جنگی کے باعث بھی دونوں موثر اسلامی ملکوں کے درمیان کشیدگی کافی حد تک بڑھ چکی ہے، تصادم اور کشیدگی کی فضا کو تبدیل کرنے میں وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے جو کردار ادا کرنے کا عزم کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کم اور اعتماد میں باہمی اضافہ ہوگا۔ معصوم نقوی نے توقع کا اظہار کیا کہ عمران خان دونوں مل کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے میں کامیاب ہو گئے تو سنی شیعہ فرقہ واریت میں بھی کمی واقع ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 822226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش