0
Tuesday 15 Oct 2019 19:49

عمران خان کے نظریئے کی دعوت دے رہا ہوں، مولانا طارق جمیل

عمران خان کے نظریئے کی دعوت دے رہا ہوں، مولانا طارق جمیل
اسلام ٹائمز۔ معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ میں نہ خود پی ٹی آئی میں جا رہا ہوں، نہ ہی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت دے رہا ہوں۔ کینیڈا میں ایک تقریب کے دوران معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے ہمیں عمران خان جیسا اچھا لیڈر دیا ہے۔ عمران خان کی نیت اچھی ہے۔ وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کی بہتری کے لئے سوچتے ہیں، بس رب سے دعا کریں کہ وہ ایسے ہی ملک کی خدمت کرتے رہیں۔ ایک موقع پر طارق جمیل نے کہا کہ عمران خان کے نظریئے کی دعوت دے رہا ہوں۔ ہمارے ملک میں ٹیکس کی ہیرا پھیری ہے، لوگ ٹیکس کھا جاتے ہیں، لوگ ادھر ادھر ہو جاتے ہیں، کہیں لگ بھی جاتا ہے، تبدیلی تو اللہ سبحان تعالیٰ لاتے ہیں، عمران خان کوشش کر رہا ہے۔ یہ میرا کوئی سیاسی بیان نہیں ہے۔

مولانا طارق نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی آپ لوگوں کو پی ٹی آئی میں داخل ہونے کی دعوت نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہا کہ سچ بولو، جھوٹ نہ بولو، دھوکا نہ دو، سازشیں نہ کرو، فراڈ نہ کرو، زنا نہ کرو، شراب نہ پیو، شراب نہ بیچو، ڈرگ مافیا نہ بنو، زرق حلال کماؤ، اگر تم رزق حلال پر مر گئے تو اولادیں تمہارے ناموں کے جھنڈے لگائیں گی۔
 
خبر کا کوڈ : 822228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش