0
Tuesday 15 Oct 2019 20:02

کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر دھماکا، پولیس اہلکار شہید 4 زخمی

کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر دھماکا، پولیس اہلکار شہید 4 زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے مصروف علاقے ڈبل روڈ پر ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پولیس کی ریپڈ رسپانس فورس کا ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ دھماکا پولیس موبائل وین کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے کے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی بہترین نگہداشت کے لئے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر عوام کے خون کے پیاسے ہیں لیکن ہم کسی صورت دہشت گردوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔ بعض اوقات میڈیا کو ملنے والی ابتدائی معلومات درست نہیں ہوتی ہیں۔ لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ ہم متعلقہ اداروں، حکام اور اپنے رپورٹرز سے بات کرکے باوثوق معلومات آپ تک پہنچائیں۔
 
خبر کا کوڈ : 822230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش