0
Tuesday 15 Oct 2019 20:07

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام مظاہرہ، لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام مظاہرہ، لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام خانوادگان اسیران ملت جعفریہ کی جانب سے جبری لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کے لیے ملتان پریس کلب کے سامنے بچوں نے ہاتھوں میں رسیاں باندھ کر، ہاتھوں میں ترازو اٹھاکر اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھاکر پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی زیرقیادت یعسوب ہاشمی نے کی، احتجاجی مظاہرہ سے لاپتہ افراد کے لواحقین اور محمد شہریار جنرل سیکرٹری آئی ایس او ملتان ڈویژن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک کے پرامن اور محب وطن شہری ہیں، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے لاپتہ افراد کے لواحقین یعسوب ہاشمی نے کہا کہ اگر ہمارے بیٹے گناہ گار ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، کشمیری مسلمانوں کے لیے انصاف مانگنے والے پہلے اپنے شہریوں کو انصاف فراہم کریں، ہمیں بتایا جائے کہ ہمارے بھائیوں کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے؟۔ اگر ان کا کوئی قصور ہے تو عدالتوں میں پیش کیا جائے نہیں تو جلد از جلد رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بانیان پاکستان کی اولادیں انصاف مانگنے کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں، ہمارا پرامن احتجاج ہماری حب الوطنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
خبر کا کوڈ : 822231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش