0
Tuesday 15 Oct 2019 20:23

جلوس ہائے میلاد کے مسائل متحدہ میلاد کونسل کی مشاورت سے ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، عامر خٹک

جلوس ہائے میلاد کے مسائل متحدہ میلاد کونسل کی مشاورت سے ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، عامر خٹک
اسلام ٹائمز۔ متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزا ارشدالقادری کی قیادت میں متحدہ میلاد کونسل کے رہنماوں کے اعلی سطحی وفد نے ڈپٹی کمشنر ملتان عامرخٹک سے ملاقات کی اور ماہ ربیع الاول میں میلادالنبی(ص)کے سلسلے میں نکالے جانیوالے جلوسوں کے مسائل کی فہرست پیش کی۔ وفد میں چیئرمین خواجہ شفیق اللہ البدری، قاری حنیف انصاری، رکن الدین ندیم حامدی، راو محمد عارف رضوی، علامہ امیر اظہر سعیدی، پیر محمد افضل فرید چشتی، علامہ اختر رضا، قاری غلام جیلانی نقشبندی، علامہ عبدالرشید سعیدی، پیر حکیم ذیشان سیفی، علامہ سعید اختر، کامران عالم نقشبندی، فخرالاسلام بھٹہ، قاری تنویر سعیدی، علامہ شوکت فیضی، امجد بھٹہ اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی ملتان عامر خٹک نے متحدہ میلاد کونسل کے منظم کام کو سراہتے ہوئے جلوس ہائے میلاد کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ جلوس ہائے میلاد کے مسائل متحدہ میلاد کونسل کی مشاورت سے ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ تاجدارِ کائنات (ص) کے میلاد کا جشن سرکاری سطح پر منانے کیلئے شاندار انتظامات کئے جائیں گے۔ جلوسوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے ربیع الاول میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جبکہ محافل میلاد و جلوسوں کے اجازت ناموں کا طریقہ کار آسان بنایا جائے گا۔ میلاد النبی(ص) کے مبارک موقع پر سرکاری عمارات پر چراغاں اور شرپسند عناصر سے نبٹنے کیلئے سخت انتظامات کئے جائیں گے، جلوسوں کے روٹس پر پیچ ورک، صفائی اور سیوریج کے مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کا ہدایات جاری کی جائیں گی۔ ڈی سی نے اس موقع پر جلوس ہائے میلاد کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر اے سی سٹی قاضی منصور اور اے سی شجاعباد عابدہ فرید بھی موجود تھیں۔
خبر کا کوڈ : 822234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش