0
Tuesday 15 Oct 2019 20:24

پاکستان کا ایران و سعودی عرب کو ایک ٹیبل پر بٹھانا بڑا بریک تھرو ہوگا، ثروت اعجاز قادری

پاکستان کا ایران و سعودی عرب کو ایک ٹیبل پر بٹھانا بڑا بریک تھرو ہوگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایران اور سعودی عرب کو ایک ٹیبل پر بٹھانے کامیاب ہوگئے تو یہ بڑا بریک تھرو ہوگا، اس سے خطے میں معاشی استحکام اور امن کو تقویت ملے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائش قادری ہاؤس پر ملاقات کیلئے آئے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و سیکریٹری پارلیمانی مذہبی اُمور آفتاب جہانگیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں مسلم ممالک کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں، عراق، شام، لیبیا، مصر کی صوتحال سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت عوام کی توقعات پر پورا اُترے، معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا، مذہبی انتہاپسندی کو روکنے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے یکجا ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ایشوز کو حل کرنے کیلئے سب کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دے کر انتہاپسندی کا دروازہ بند کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 822235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش