QR CodeQR Code

کراچی، چہلم امام حسینؑ سے متعلق اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس

15 Oct 2019 20:32

سیکیورٹی اجلاس رینجرز ہیڈکوارٹرز کراچی میں ہوا، اجلاس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس رینجرز ہیڈکوارٹرز کراچی میں ہوا، اجلاس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چہلم حضرت امام حسینؑ کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا، تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشتگردی سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے دوران منعقد کی جانے والی مجالس اور جلوسوں کے ساتھ ساتھ حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سندھ حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور اسٹریٹ کرائم کے تدارک کے حوالے سے مرتب کی گئی حکمت عملی کا بھی ازسرنو جائزہ لیا۔


خبر کا کوڈ: 822238

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822238/کراچی-چہلم-امام-حسین-سے-متعلق-اعلی-سطح-کا-سیکیورٹی-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org