0
Tuesday 15 Oct 2019 23:23

پاراچنار کے عمائدین کی ٹوپکی سانحہ اور گھیراو جلاو کی شدید مذمت

پاراچنار کے عمائدین کی ٹوپکی سانحہ اور گھیراو جلاو کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کے صدر مولانا یوسف حسین جعفری، ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری اور پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی سید اقبال میاں ٹوپکی میں فائرنگ کے واقعہ کے نتیجے میں باپ اور بیٹے کی ہلاکت اور اس کو جواز بناکر صدہ میں پرتشدد احتجاج کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں مولانا یوسف جعفری کا کہنا تھا کہ قتل کے اس واقعہ کی ہم مذمت کرتے ہیں، تاہم اس واقعہ کو جواز بناکر چند شرپسندوں نے لوگوں کی گاڑیوں کو نذر آتش کیا وہ بھی قابل مذمت فعل ہے، اس واقعہ کو انتظامیہ اور پولیس نے ذاتی عناد کا نتیجہ قرار دیا ہے، لہذا اسے فرقہ وارانہ رنگ دینا قابل مذمت ہے۔ اس کے علاوہ ایم این اے ساجد طوری نے ضلع کرم میں بڑی قربانیوں اور کوششوں کے بعد امن قائم ہوا ہے، چہلم شہدائے کربلا کی آمد کے نزدیک ذاتی دشمنی کے واقعہ پر قانون کو ہاتھ میں لینا افسوسناک ہے، قتل کے واقعہ کی تحقیقات عدالت کا کام ہے، جلاو گھیراو کے واقعات سے علاقہ کا امن متاثر ہوسکتا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی سید اقبال میاں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ذاتی دشمنی کے واقعے کے بعد قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش سمجھ سے بالاتر ہے، عوام قانون کا احترام کریں اور عدالت سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تحقیقات کا موقع دیں۔ اقبال میاں کا کہنا ہے کہ وہ فورسز، انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کے ساتھ رابطے میں ہیں اور حالات جلد معمول پر لانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 822258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش