QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے وفد کی صوبائی وزیر عاطف خان سے ملاقات

15 Oct 2019 23:34

ملاقات میں ضلع ہنگو کے جلوس پر ایف ائی آر کے اندراج، کوہاٹ کے ڈی اے مسجد پر پابندی، علاقے کی معزز شخصیات کو فورتھ شیڈول میں ڈالنے، کوٹلی امام حسین علیہ السلام ڈیرہ اسماعیل خان کی زمین سے متعلق وزیراعلیٰ محمود خان کے وعدہ، مسئلہ بالشخیل پاراچنار اور ہری پور کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے وفد نے سنیئر صوبائی وزیر عاطف خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع ہنگو کے جلوس پر ایف ائی آر کے اندراج، کوہاٹ کے ڈی اے مسجد پر پابندی، علاقے کی معزز شخصیات کو فورتھ شیڈول میں ڈالنے، کوٹلی امام حسین علیہ السلام ڈیرہ اسماعیل خان کی زمین سے متعلق وزیراعلیٰ محمود خان کے وعدہ، مسئلہ بالشخیل پاراچنار اور ہری پور کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا جہانزیب جعفری، مولانا سید عبدالحسین الحسینی، مولانا مرتضی عابدی، ارشاد حسین بنگش اور نئیر جعفری شامل تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر عاطف خان نے جلوس اور مجالس کے مسائل متعلقہ ذمہ داروں کی وساطت سے حل کروانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے دوبارہ مٹینگ کرانے کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم متعلقہ حکام سے آپ کی دوبارہ مٹینگ بلا کر آپ کے مسائل کا حل نکالیں گے، سنیئر صوبائی وزیر نے وفد کو اطمینان دلایا کہ ہم حتی الوسع کوشش کرینگے کہ آپ کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر بہتر سے بہتر حل نکالا جائے۔


خبر کا کوڈ: 822259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822259/ایم-ڈبلیو-خیبر-پختونخوا-کے-وفد-کی-صوبائی-وزیر-عاطف-خان-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org