QR CodeQR Code

ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں چاہے کوئی کچھ بھی کہے لیکن وہ جنگ پر یقین نہیں رکھتے، عمران خان

16 Oct 2019 00:28

سعودی عرب روانگی سے قبل امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان سہولت کاری کیلئے کہا تھا، دورہ ایران کے دوران صدر روحانی سے اس حوالے سے بات چیت ہوئی ہے، دونوں ممالک بات چیت سے مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان سہولت کاری کیلئے کہا تھا۔ سعودی عرب روانگی سے قبل امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں چاہے کوئی کچھ بھی کہے لیکن ان کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ جنگ پر یقین نہیں رکھتے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان سہولت کاری کیلئے کہا تھا، دورہ ایران کے دوران صدر روحانی سے اس حوالے سے بات چیت ہوئی ہے، دونوں ممالک بات چیت سے مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں انہوں ںے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ اس سے قبل اتوار کو انہوں نے تہران کا ایک روزہ دورہ کیا تھا اور ان دوروں کا مقصد ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے میں کردار ادا کرنا ہے۔

 
 


خبر کا کوڈ: 822264

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822264/ڈونلڈ-ٹرمپ-کے-بارے-میں-چاہے-کوئی-کچھ-بھی-کہے-لیکن-وہ-جنگ-پر-یقین-نہیں-رکھتے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org