0
Wednesday 16 Oct 2019 08:16

پرائیویٹ سیکٹر تو اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے، نوکریاں کیا دیگا، قمر زمان کائرہ

پرائیویٹ سیکٹر تو اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے، نوکریاں کیا دیگا، قمر زمان کائرہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے سے مکر کر جھوٹے ہونے کا اعلان کردیا، وزراء بالواسطہ اپنے منشور اور دعوؤں کے بوگس ہونے کا اقرار کررہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر اپنے ردعمل میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا فریب کھل کر سامنے آ گیا ہے، پرائیویٹ سیکٹر تو اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں، پرائیوٹ سیکٹر کے پاس روزگار نہ ہو تو لوگ حکومت کی طرف ہی دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے لیے نہیں صرف عام آدمی کے لیے تباہی کا ماحول بنا رہی ہے، نوکریوں سے انکار کا مطلب ہے یہ حکمران صرف سرکاری ادارے بیچنے آئے ہیں۔ پی پی رہنما نے کہا کہ چار سو سرکاری محکمے ختم کرنے سے بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گا۔
 
خبر کا کوڈ : 822276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش