0
Wednesday 16 Oct 2019 09:33

غیریقینی صورتحال ختم کرنیکے لیے جیو پولیٹکل اور تجارتی تنازعات کا حل ضروری ہے، آئی ایم ایف

غیریقینی صورتحال ختم کرنیکے لیے جیو پولیٹکل اور تجارتی تنازعات کا حل ضروری ہے، آئی ایم ایف
اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ عالمی سطح پر معاشی صورتحال نازک اور اقتصادی منظرنامہ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے، جس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کی چیف اکانومسٹ گیتا گوپی ناتھ نے خبردار کیا کہ عالمی سطح پر مالی بحران کے بعد سے عالمی اقتصادیات میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ اور بریگزٹ جیسے عوامل کاروباری اعتماد اور سرمایہ کاری میں کمی کا باعث ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عالمی اقتصادی منظر نامہ خطرات سے گھرا ہوا ہے، انہوں نے پالیسی سازوں پر زور دیا کہ وہ جیو پولیٹکل کشیدگی اور تجارتی تنازعات کے حل کی تلاش کیلئے کام کریں۔ صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا خیر مقدم کریں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 822277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش