0
Wednesday 16 Oct 2019 09:44

بھارت کے جنگی جنون سے جنوبی ایشیاء کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، جنرل زبیر محمود حیات

بھارت کے جنگی جنون سے جنوبی ایشیاء کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، جنرل زبیر محمود حیات
اسلام ٹائمز۔ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ بھارت تیزی  سے ایک انتہاء پسند ہندو ریاست بن رہا ہے، بھارت کے جنگی جنون سے جنوبی ایشیاء کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر معاشی اور طبقاتی تفریق بڑھ رہی ہے، پاپولزم اور بڑھتی  انتہا پسندانہ سوچ بھی لمحہ فکریہ ہے، قوموں کے درمیان تعلقات سیاسی اور معاشی تناظر کی بنیاد پر بدلتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کئی لحاظ سے دنیا کے باقی خطوں سے منفرد حیثیت رکھتا ہے، جنوبی ایشیاء خطہ قدرتی وسائل معاشی مواقع اور فطری حسن سے مالا مال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ دنیا میں امن لانے کی ذمہ دار ہے، امن و استحکام ریاستوں کے درمیان تعلقات کا خاصا ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 822278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش