0
Wednesday 16 Oct 2019 10:28

پی ٹی آئی کورکمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب، جے یو آئی (ف) کا آزادی مارچ زیربحث

پی ٹی آئی کورکمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب، جے یو آئی (ف) کا آزادی مارچ زیربحث
اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ سے تعلق حکمت عملی طے کرنے کیلئے وزيراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے معاملہ کو حکومتی اور پارٹی سطح پر زیر بحث لانےکا فيصلہ کيا گيا ہے۔ اس حوالے سے ممکنہ سیاسی حکمت عملی پر غور کيا جائے گا۔ سہ پہر 3 بجے ہونے والے کور کمیٹی اجلاس میں پنجاب اورخیبر پختونخوا کے وزرائے اعلٰی اور تینوں گورنرز شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی معاملات اور مہنگائی سے متعلق اہم فیصلے کئے جائيں گے۔ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتوں کو ہدایات دی جائیں گی جبکہ پارٹی کی صوبائی تنظیموں کوتحلیل کرنےکامعاملہ بھی زیرغور آئے گا۔ وزيراعظم عمران خان کور کمیٹی اجلاس میں ارکان کو دورہ سعودی عرب و ایران اور دورہ چین کے حوالے سے بھی اعتماد میں لیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 822288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش