0
Wednesday 16 Oct 2019 10:49

آدھے کراچی میں 3 دن تک پانی کی فراہمی بند

آدھے کراچی میں 3 دن تک پانی کی فراہمی بند
اسلام ٹائمز۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام کی وجہ سے آج بروز بدھ سے شہر کراچی کو پانی کی فراہمی بند ہو جائے گی، جبکہ 3 دن تک تمام سرکاری ہائیڈرنٹ بھی بند رہیں گے۔ ترجمان کراچی واٹر بورڈ کے مطابق کراچی کو فراہمی آب کی بہتری کیلئے واٹر بورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کیے جانیوالے امور کی انجام دہی کے آج 16 گھنٹے کیلئے کراچی کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی جزوی بند رہے گی۔ اس دوران کے الیکٹرک کی جانب سے بھی گرڈ اسٹیشن کے مرمتی کام سرانجام دیے جائیں گے، صبح 11 بجے سے کراچی کو دھابیجی کے 13 پمپس سے پانی کی فراہمی معطل رہے گی، جبکہ دیگر 8 پمپس معمول کے مطابق پانی فراہم کرتے رہیں گے۔

کام کے دوران کراچی کو پانی کی فراہمی جزوی معطل رہے گی۔ ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے پانی ذخیرہ کرلیں اور احتیاط سے استعمال کریں۔ واٹر بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ مرمتی کام کے بعد جب دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو کھولا جائیگا، تو فراہمی آب کو معمول پر آنے میں بھی کافی وقت لگتا ہے۔


 
خبر کا کوڈ : 822300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب