0
Wednesday 16 Oct 2019 11:01

دیامر میں تعلیمی انقلاب دستک دے رہا ہے، میجر جنرل احسان محمود

دیامر میں تعلیمی انقلاب دستک دے رہا ہے، میجر جنرل احسان محمود
اسلام ٹائمز۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے کہا کہ دیامر میں تعلیمی انقلاب کا دستک دے رہا ہے، دیامر میں تعلیمی جرگوں کا مقصد لوگوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنا ہے، تعلیمی جرگہ دیامر میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کا سبب بنے گا، دیامر کا ہر فرد تعلیم کے فروغ کیلئے اپنے حصے کا شمع ضرور جلائیں۔ ہائی سکول تھک جل میں منعقدہ تعلیمی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان نے کہا کہ دیامر تعلیمی میدان میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور یہاں کے بچے پاکستان کے ہر کونے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے نظر آ رہے ہیں، دیامر کے مستقبل کے معماروں کی بہترین تعلیمی تربیت کا بیڑا پاک فوج نے اُٹھا رکھا ہے، بہت جلد یہاں سے قائد اعظم، ابن الہیشم، علامہ اقبال اور بو علی سینا پیدا ہونگے۔ دیامر کی مٹی بہت ذرخیز ہے، یہاں کی نوجوان نسل کی مناسب تربیت ہو تو یہ انٹرنیشنل سطح پر اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں، یہاں کے طلبہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، پاک فوج ان ہونہاروں کی تراش خراش میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی۔

فورس کمانڈر نے کہا کہ دیامر کا ایک تابناک مستقبل ہے اور یہاں کی نئی نسل اپنے مستقبل کو روشن کرنے کیلئے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنا کر آگے بڑھے، انشاء اللہ بہت جلد اس علاقے کی تقدیر بدل جائیگی۔ تعلیمی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق نگران وزیر اطلاعات عنایت اللہ شمالی نے کہا کہ دیامر میں تعلیمی جرگہ کے انعقاد پر فورس کمانڈر اورپاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس پسماندہ علاقے کی ترقی اور تعمیر کا سوچا اور عملی اقدامات کیے۔ تعلیمی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ دیامر میں تعلیمی جرگہ بہت جلد اپنے اثرات دکھائے گا، فیض اللہ فراق نے کہا کہ دیامر کے بچوں کے ماتھے پر مستقبل کے سنہرے خواب ہیں، یہ بچے ڈاکٹر قدیر، ارفع کریم اور لالک جان بننا چاہتے ہیں، لیکن ان بچوں کی پوٹینشل کیلئے ایک مثبت راستہ چاہیے، فورس کمانڈر نے دیامر کے ان مستقبل کے معماروں کی صلاحیت کو مثبت سمتوں پر گامزن کرنے کیلئے دیامر میں تعلیمی جرگہ کا انعقاد کیا، جس پردیامر کی قوم میجر جنرل احسان محمود خان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 822302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش