QR CodeQR Code

چترال، مسافر کوچ گہری کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق، 8 زخمی

16 Oct 2019 13:30

تشمیر جانے والی مسافر کو راغ لیسٹ کے مقام پر المناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو بونی چترال کے اسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جاں بحق ہونے والے 6 افراد کو دریا سے نکال دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ چترال کے علاقے راغ لیسٹ کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے ہیں، چترال کے علاقے تشمیر جانے والی مسافر کو راغ لیسٹ کے مقام پر المناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو بونی چترال کے اسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جاں بحق ہونے والے 6 افراد کو دریا سے نکال دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ چند روز قبل چترال کے دور افتادہ علاقے بروغل میں پانچ برطانوی کوہ پیما حادثے کا شکار ہوئے تھے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوہ پیما کھویو نامی پہاڑ میں مہم جوئی کے دوران پہاڑی سے گرے۔ تین کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرکے پشاور روانہ کر دیا گیا تھا جب کہ دو کوہ پیما تاحال لاپتہ ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا اس بابت کہنا تھا کہ موسم کی خرابی کے باعث ریسیکو آپریشن ملتوی کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق کوہ پیما 30 میٹر کی انچائی سے گرے ہیں، وہ رواں ماہ ہی اسلام آباد سے چترال آئے تھے۔ سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو پیش آنے والے حادثات کی فہرست طویل ہے، چند ماہ قبل بھی خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے ناران جاتے ہوئے بٹہ کنڈی کے مقام پر مٹی کا تودہ گرنے سے دو سیاح جاں بحق ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 822392

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822392/چترال-مسافر-کوچ-گہری-کھائی-میں-جا-گری-6-افراد-جاں-بحق-8-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org