QR CodeQR Code

افواج کی واپسی سے خطے میں امریکی مفادات کو نقصان پہنچ سکتا، جان مک کین کی افغانستان سے فوج نکالنے کے منصوبے پر تنقید

1 Jul 2011 15:02

اسلام ٹائمز:امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی فوج کامیابیاں حاصل کر رہی ہے، فوجوں کے کم ہونے سے ان کی طاقت کم ہو سکتی ہے، جان مک کین نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک افغانستان میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کیلئے خطرہ ہے۔


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی سینیٹر جان مک کین نے افغانستان سے امریکی فوجوں کی واپسی کے صدر اوباما کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ فوجی حکام کی سفارشات کے بغیر کیا گیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف وار اسٹڈیز میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مک کین نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوجوں کی واپسی سے خطے میں امریکی مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جبکہ ایران، بھارت اور پاکستان کیلئے بھی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی فوج کامیابیاں حاصل کر رہی ہے، فوجوں کے کم ہونے سے ان کی طاقت کم ہو سکتی ہے، جان مک کین نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک افغانستان میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کیلئے خطرہ ہے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی بنیاد بھروسے پر ہونی چاہیے۔ اس موقع پر سینیٹر جولیبرمین نے کہا کہ افغانستان کے عوام چاہتے ہیں کہ امریکا خطے میں رہے، وہ طالبان کو دوبارہ اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے۔


خبر کا کوڈ: 82241

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/82241/افواج-کی-واپسی-سے-خطے-میں-امریکی-مفادات-کو-نقصان-پہنچ-سکتا-جان-مک-کین-افغانستان-فوج-نکالنے-کے-منصوبے-پر-تنقید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org