0
Wednesday 16 Oct 2019 15:01

ملک پر عمران صاحب کی سیاہ فسطائی سوچ مسلط ہے، مریم اورنگزیب

ملک پر عمران صاحب کی سیاہ فسطائی سوچ مسلط ہے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز سے میڈیا کو بات کرنے سے روکنے اور صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پر عمران صاحب کی سیاہ فسطائی سوچ مسلط ہے، عمران صاحب آوازیں بند کرنے سے سچائی چھپ نہیں سکتی، نہ ہی جھوٹ سچ بن جائے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نالائق اور نااہل حکومت نے تمام سیاسی مخالفین کو اغوا کیا ہوا ہے اور ان کی آوازیں بھی بند کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آوازیں بند کرنے سے سچائی چھپ نہیں سکتی، نہ ہی جھوٹ سچ بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف کرپشن مل نہیں رہی، بوکھلائی فسطائی حکومت اب آوازیں بند کر رہی ہے، آزادی اظہار رائے پرتاریخ کی بدترین پابندیاں عائد ہیں، نالائق حکومت صرف عمران نامہ چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر تشدد اور صحافیوں سے بدسلوکی فسطائی حکومت کے خوف میں مبتلا ہونے کا ثبوت ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سرکاری افسران، اداروں اور میڈیا پر تشدد اور حملے کرنا عمران صاحب کی جماعت کا پرانا وطیرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب سیاسی مخالفین کے خلاف آپ کے الزامات جھوٹ ثابت ہورہے ہیں تو اس میں میڈیا کا کیا قصور؟۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اپنی فسطائیت، تکبر اور جھوٹ کی سزا میڈیا کو دینے سے حقیقت نہیں بدلے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اسیران کا ہر کیس حکومت کی فسطائیت، جھوٹ اور انتقام کا آئینہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور قانونی کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 822417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش