0
Wednesday 16 Oct 2019 15:18

پیپلز پارٹی کا پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں جے یو آئی سے مکمل حمایت کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کا پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں جے یو آئی سے مکمل حمایت کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں جمعیت علماء اسلام (ف) سے مکمل حمایت مانگ لی ہے۔ پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ سندھ کے ضمنی انتخاب میں ہمارے مخالف کی حمایت دراصل پی ٹی آئی کی حمایت ہے۔ پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) اپوزیشن کی حمایت ضرور طلب کرے، مگر ساتھ بھی دے۔ پیپلز پارٹی نے جمعیت علمائے اسلام کو پیغام دیا ہے کہ سندھ کے ضمنی انتخاب میں ہمارے مخالف کی حمایت دراصل پی ٹی آئی کی حمایت ہے، جے یو آئی (ف) کو لاڑکانہ کی صوبائی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کرنی چاہیئے۔ پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کھڑے ہیں، مگر نچلی سطح پر پیپلز پارٹی کی مخالفت کی جارہی ہے، آزادی مارچ سمیت تمام امور پر ہم متفق، جے یو آئی ایف کو بھی دو ٹوک موقف اختیار کرنا چاہیئے۔ دوسری طرف جے یو آئی کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے ہمارے صوبائی یا ڈویژنل عہدیداروں سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، ہمارا مؤقف سنے بغیر پیپلز پارٹی کے صوبائی ذمہ دار نے ویڈیو پیغام جاری کردیا، ہم بڑے مقصد کے لئے چھوٹے اختلافات کو اہمیت نہیں دیتے، اس پر مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو نے ضمنی انتخابات میں جے یو آئی کے مقامی رہنماؤں کی جانب سے جی ڈی اے کے امیدوار کی حمایت پر کھلی ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کے مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی سندھ کو ایسا کہا ہوگا کہ وہ پی ٹی آئی اور جے ڈی اے کی حمایت میں کام کرنے والے لاڑکانہ اتحاد میں شامل ہوجائیں، راشد محمود سومرو نے ایسا عمل کرکے جے یو آئی کی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ راشد محمود سومرو غلط بیانی کرکے خود کو ایکسپوز کررہے ہیں، راشد محمود اور ناصر محمود سومرو نے غلط بیانی کرکے اپنے آپ کو بچانے کی ناکام کوشش کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 822420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش