QR CodeQR Code

پنجاب کی جیلوں میں ملاقاتیوں کیلئے جدید شیڈ بنانے کا فیصلہ

16 Oct 2019 15:23

ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں ترقی یافتہ ملکوں کی جیلوں کی طرز کے ملاقاتی شیڈز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملاقاتی شیڈز میں سنگل کیبن بھی بنائے جائیں گے جن میں ملاقاتی اور قیدی آمنے سامنے بیٹھ کر خصوصی ملاقات کر سکیں گے جبکہ عام ملاقات کیلئے 10 سے 20 قیدیوں کیلئے ایک جگہ پر اپنے عزیزواقارب سے ملاقات کر سکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں جدید طرز کے ملاقات شیڈ بنائے جائیں گے۔ ملاقاتیوں اور قیدیوں کی ملاقات کے درمیان لوہے کی جالی کی بجائے بلٹ پروف شیشے جبکہ بات چیت کیلئے انٹرکام لگوائے جائیں گے۔ ملاقاتی شیڈز میں اے سی کی سہولت بھی دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں ترقی یافتہ ملکوں کی جیلوں کی طرز کے ملاقاتی شیڈز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملاقاتی شیڈز میں سنگل کیبن بھی بنائے جائیں گے جن میں ملاقاتی اور قیدی آمنے سامنے بیٹھ کر خصوصی ملاقات کر سکیں گے جبکہ عام ملاقات کیلئے 10 سے 20 قیدیوں کیلئے ایک جگہ پر اپنے عزیزواقارب سے ملاقات کر سکیں گے۔
 
ملاقاتی اور قیدی کے درمیان لوہے کی جالی ختم کرکے بلٹ پروف شیشہ نصب کیا جائے گا اور بات چیت کیلئے انٹر کام لگائے جائینگے جسکا مقصد کوئی بھی چیز ملاقاتی قیدی کو نہیں دے سکے گا۔ ہر جیل میں رش کم کرنے کیلئے 2 سے 3 منزلوں پر مشتمل ملاقاتی شیڈز بنیں گے جن میں اے سی بھی نصب کئے جائیں گے تاکہ بہتر ماحول میں ملاقات ہو سکے۔ آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے وی وی آئی پی کلچر ختم کرنے کیلئے کیبن میں خصوصی ملاقات کیلئے فیس بھی مقرر کرنے کی تجویز تیار کی ہے۔ ابتدائی طور پر لاہور کی دونوں جیلوں  کیمپ جیل اور کوٹ لکھپت جیل جبکہ ملتان، فیصل آباد سمیت 8 جیلوں میں 10 کروڑ کی لاگت سے منصوبہ شروع ہو گا جس کے بعد پنجاب بھر کی جیلوں میں مرحلہ وار جدید ملاقاتی شیڈز بنائے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 822421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822421/پنجاب-کی-جیلوں-میں-ملاقاتیوں-کیلئے-جدید-شیڈ-بنانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org