0
Wednesday 16 Oct 2019 16:03

کرم میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، چھت گرنے سے 24 افراد زخمی

کرم میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، چھت گرنے سے 24 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ ضلع وسطی کرم میں شادی کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گرنے سے 24 افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق زخمی افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کو علاج کیلئے صدہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے اور گھر کی چھت پر بیٹھے تھے کہ زیادہ بوجھ پڑنے سے چھت نیچے گر گئی۔ انتظامیہ نے بتایا کہ واقعے کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے ملبے سے زخمی افراد کو نکالا اور ہسپتال منتقل کیا۔
خبر کا کوڈ : 822428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش