QR CodeQR Code

پاراچنار، صدہ واقعہ کے رد عمل میں انجمن حسینیہ کے زیر اہتمام احتجاجی جلوس

16 Oct 2019 16:08

پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ماسٹر نیاز محمد، سید رضا حسین، تحریک حسینی کے حاجی عابد حسین، مولانا مزمل حسین، منصب علی، جلال حسین، ڈاکٹر حسین جان اور سیکریٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل ٹوپکی میں ہونے والے واقعے کے حوالے سے حکومت کو اطلاعات ہیں، تو بیشک ملزمان کو پکر لیتے، اس میں انہیں کونسی چیز مانع تھی۔ حالانکہ ابھی تک اس حوالے سے یقینی بات نہیں کی جاسکتی، کہ یہ قتل کس نے کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کل منگل کو صدہ میں ہونے والے پرتشدد مظاہرے اور طوری بنگش قبائل کے املاک کو نقصان پہنچانے کے رد عمل میں آج انجمن حسینیہ کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد و امام بارگاہ سے پاراچنار پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ جس میں ہزاروں عوام نے شرکت کی۔ پریس کلب پہنچ کر جلوس نے جلسے کی شکل اختیار کی۔ پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ماسٹر نیاز محمد، سید رضا حسین، تحریک حسینی کے حاجی عابد حسین، مولانا مزمل حسین، منصب علی، جلال حسین، ڈاکٹر حسین جان اور سیکریٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل ٹوپکی میں ہونے والے واقعے کے حوالے سے حکومت کو اطلاعات ہیں، تو بیشک ملزمان کو پکر لیتے، اس میں انہیں کونسی چیز مانع تھی۔ حالانکہ ابھی تک اس حوالے سے یقینی بات نہیں کی جاسکتی، کہ یہ قتل کس نے کیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے اگر ایک مخصوص خاندان کو مورد الزام ٹھہرایا جائے تو بھی یہ کوئی فرقہ ورانہ سانحہ تو نہیں تھا، بلکہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا۔ چنانچہ حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ صدہ میں نقصانات کے مرتکب مجرمین کو فورا گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلائیں۔ اور سانحے میں ہونے والے تمام نقصانات کا فوری ازالہ کرائیں۔


خبر کا کوڈ: 822429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822429/پاراچنار-صدہ-واقعہ-کے-رد-عمل-میں-انجمن-حسینیہ-زیر-اہتمام-احتجاجی-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org