QR CodeQR Code

امریکی مسلم خاتون نے حجاب کے باعث نوکری سے نکالنے پر مقدمہ دائر کر دیا

1 Jul 2011 15:26

اسلام ٹائمز:امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسلم خاتون ہانی خان نے امریکی فرم کے خلاف فیڈرل کورٹ میں کیس دائر کیا ہے۔ ہانی خان کا کہنا ہے کہ امریکی فرم میں انہیں ڈسٹرکٹ اور ہیومن ریسورس مینیجر نے حجاب نہ پہننے کی ہدایت کی ہے۔ درخواست نہ ماننے پر انہیں نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔


کیلیفورنیا:اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں ایک مسلمان خاتون نے کام کے دوران سکارف نہ اتارنے پر ملازمت سے نکالے جانے کو عدالت میں چیلنج کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاستی کیلیفورنیا کی ہانی خان نے کپڑوں کی ریٹیل شاپ کے مالک کیخلاف فیڈرل کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا ہے کہ اسے کام کے دوران حجاب اتارنے کیلئے کہا گیا، لیکن جب اس نے حجاب اوڑھے رکھنے پر اصرار کیا تو دکان کے مالک نے اسے غیرقانونی طور پر ملازمت سے ہی نکال دیا۔ ہانی خان نے کہا کہ اس کی پرورش ایسے ملک میں ہوئی ہے، جہاں مذہبی آزادی کی ضمانت دی گئی ہے، یہ ایک اصولی معاملہ ہے، اسے اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ آزادی کے ساتھ اپنے مذہب کا اظہار کریں۔ 
اس طرح کے کیس پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں۔ دو ہزار نو میں اوکلوہاما میں سمانتھا ایلوف کو اسکارف پہننے پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 82243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/82243/امریکی-مسلم-خاتون-نے-حجاب-کے-باعث-نوکری-سے-نکالنے-پر-مقدمہ-دائر-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org