0
Wednesday 16 Oct 2019 18:22

گلگت، چہلم امام حسینؑ کے موقع پر سکیورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس

گلگت، چہلم امام حسینؑ کے موقع پر سکیورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سکیورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے ڈی سی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ونگ کمانڈر رینجرز، ایس ایس پی گلگت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اے سی دنیور، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال، ایم ایس سٹی ہسپتال سمیت دیگر آفیسران نے شرکت کی اور چہلم کے موقع پر انتظامات کے حوالے سے غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18 اکتوبر کو آغا محلہ سے مجینی محلہ تک جلوس برآمد ہوتا ہے، اس کے ساتھ 19 اکتوبر کو چہلم امام حسین کے موقع پرکئی جگہوں سے جلوس برآمد ہوگا، اس حوالے سے انہوں نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہ ایک ایک نمائندہ اے سی آفس کے کنٹرول روم میں موجود رہے گا جبکہ محکمہ برقیات و پی ڈبلیو ڈی کے حکام بجلی و پانی کی دستیابی یقینی بنائیں گے اور روٹس کی صفائی کی جائے گی۔ ڈی سی نے پولیس حکام کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چہلم کے جلوسوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنائیں اور داخلی و خارجی راستوں کی چیکنگ کو سخت کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 822446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش