QR CodeQR Code

دیامر ڈیم متاثرین کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں، مولانا سلطان رئیس

16 Oct 2019 20:46

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ دیامر ڈیم ملکی خوشحالی کا ضامن ہے، کمپنسیشن کی مد میں آئے ہوئے پیسوں کو مختلف حیلے بہانوں سے بینکوں میں رکھنا افسوسناک عمل ہے، فوری طور پر تقسیم کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس نے کہا ہے کہ دیامر ڈیم ملکی خوشحالی کا ضامن ہے، متاثرین کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں۔ کمپنسیشن کی مد میں آئے ہوئے پیسوں کو مختلف حیلے بہانوں سے بینکوں میں رکھنا افسوسناک عمل ہے، فوری طور پر تقسیم کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ دیامر کے عوام کی قربانی ہے کہ انہوں نے اپنی باشندگی سمیت آباو اجداد کی قبروں کو بھی ملکی مفادات کیلئے قربان کیا ہے، اس کے باوجود جس انداز میں صلہ دیا جا رہا ہے وہ باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا اور دیگر حکام اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے معاوضہ جات سمیت ملازمتوں میں بھی دیامر کے نوجوانوں کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ کشمیر میں بنائے گئے ڈیم کے متاثرین کی طرح دیامر کے لوگوں کو بھی سہولیات فراہم کی جائیں۔ بدقسمتی سے کوڑیوں کے دام اٹھائی گئی زمینوں کا معاوضہ بھی پوری طرح ادا نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان دیامر ڈیم کمیٹی کے تمام مطالبات کی نہ صرف حمایت کرتی ہے بلکہ حکام بالا سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرکے مخالف طاقتوں کے عزائم کو ناکام بنائے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 822475

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822475/دیامر-ڈیم-متاثرین-کے-جائز-مطالبات-پورے-کیے-جائیں-مولانا-سلطان-رئیس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org