0
Wednesday 16 Oct 2019 21:15

سعودی عرب اور ایران تحفظات کو سفارتی سطح پر حل کریں، ثروت اعجاز قادری

سعودی عرب اور ایران تحفظات کو سفارتی سطح پر حل کریں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مودی کی گیدڑ بھبکیوں میں آنے والے نہیں، اپنے حصے کا پانی لینا جانتے ہیں، بھارت کشمیر میں مظالم بند کر دے، اقوام متحدہ معتعصب ادارہ بن چکا ہے، سعودی عرب اور ایران سفارتی طور پر تعلقات بہتر بنانے اور ایک دوسرے پر تحفظات کو سفارتی سطح پر حل کریں، مسلم ممالک اقوام متحدہ طرز پر عالمی ادارہ قائم کریں۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اقوام متحدہ یہود و نصاریٰ کی لونڈی بن کر رہ گیا ہے، مسلم اُمہ کو اقوام متحدہ سے انصاف کی توقع نہیں ہے، عالمی برادری کی مسئلہ کشمیر پر بے حسی انصاف کا قتل اور انسانیت سوز مظالم کا ساتھ دینے کے مترادف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ملک دشمن ہر چال اور سازش پر گہری نظر رکھتے ہیں، مر سکتے ہیں لیکن پاکستان کی سلامتی پر آنچ آنے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاتھ آئینی طور پر بندھے ہوئے ہیں، جس دن پاک فوج یا حکومتِ پاکستان نے جہاد کا اعلان کیا، بھارت دنیا کے نقشے پر نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 822478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش